fbpx

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما الحاج ظفر علی خان لغاری کے انتقال پر صوبائی وزیر میر شبیر علی بجارانی کی تعزیت

صوبائی وزیر برائے معدنیات و معدنی ترقی،دیہی ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میر شبیر علی بجارانی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر الحاج ظفر علی خان لغاری کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ظفر علی خان لغاری کے انتقال سے پاکستان پیپلز پارٹی ایک مخلص شخصیت اور بانی کارکن و رہنما سے محروم ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم ظفر علی خان لغاری،پارٹی کے بانی چیئر مین شہید زوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے دیرینہ رفیق تھے۔میر شبیر علی بجارانی نے مرحوم ظفر لغاری کے صاحبزادوں عرفان ظفر لغاری اور عمران ظفر لغاری سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی ہے اور دعا کی ہے کہ رب العالمین مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عنایت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔