fbpx

پیپلز پارٹی والے استعفے کا انتظار کر رہے ہیں ، فردوس شمیم نقوی

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی اور سابق پارلیمانی لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کچھ اور لوگ کہہ دیں اس کے بعد استعفیٰ دے دوں گا، پیپلز پارٹی والے استعفے کا انتظار کر رہے ہیں۔
فردوس شمیم نقوی سے صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا آج آپ استعفیٰ دے رہے ہیں ، جواب میں انہوں نے کہا کہ میں چاہ رہا ہوں پیپلز پارٹی کے کچھ اور لوگ کہہ دیں کہ میں استعفیٰ نہیں دے رہا، پیپلزپارٹی کے کچھ اور لوگ کہہ دیں اس کے بعد استعفیٰ بھی دے دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ استعفیٰ انگریزی، اردو دونوں میں دیا جا سکتا ہے، پیپلز پارٹی والے استعفے کا انتظار کر رہے ہیں اچھی بات ہے۔فردوس شمیم نے کہا کہ ابھی سعید غنی نے کہا ہے، زرا دو چار اور کہہ دیں پھر دیکھتے ہیں۔