سیلاب زدہ علاقوں میں مستقل ٹول فیس کی چھوٹ ممکن نہیں:عارضی چھوٹ پرغورکریں گے:این ایچ اے

0
73

اسلام آباد:سیلاب زدہ علاقوں میں مستقل ٹول فیس کی چھوٹ ممکن نہیں:عارضی چھوٹ پرغورکریں گے،اطلاعات کے مطابق این ایچ اے نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں عارضی ٹول فیس چھوٹ پر غورکریں گے تاہم سیلاب زدہ علاقوں میں مستقل ٹول ٹیکس چھوٹ ممکن نہیں ۔

 

 

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی مواصلات کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عبدالغفاروٹوکی زیر صدارت ہوا۔سیلاب کی تباہ کاریوں اور روڈ انفراسٹرکچر بحالی پر این ایچ اے حکام نے بریفنگ دی۔ ارکان اسمبلی نے سیلاب زدہ علاقوں میں ٹول ٹیکس چھوٹ کا مطالبہ کردیا اور استفسار کیا کہ جہاں سڑکیں ٹوٹ چکی ہیں، وہاں ٹول ٹیکس کیوں لے رہے ہیں؟۔

 

کمیٹی رکن محمد جمالی نے کہا کہ این 65 کی وجہ سے بلوچستان سیلاب میں ڈوب گیا، طویل مدت سے پُل بنانے کا کہہ رہے ہیں،لیکن کوئی سن نہیں رہا اور بارشوں میں بلوچستان ہر سال ڈوب جاتا ہے۔کمیٹی رکن ابرار شاہ کا کہنا تھا کہ نوشہرو فیروز میں ٹوٹی سڑک پر بھی ٹول ٹیکس لیا جا رہا ہے، آج سے ہم ٹول ٹیکس نہیں دیں گے اور امید بھی نہ رکھیں۔

 

 

این ایچ اے کے جنرل منیجر پلاننگ نے کمیٹی کو بتایا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں عارضی ٹول فیس چھوٹ پر غورکریں گے تاہم سیلاب زدہ علاقوں میں مستقل ٹول ٹیکس چھوٹ ممکن نہیں ۔جی ایم پلاننگ این ایچ اے کا کہنا تھا کہ جہاں پانی کھڑا ہے یا سڑکیں مکمل بہہ گئی ہیں، وہاں بحالی میں وقت لگ رہا ہے،کوشش ہے کہ 3 ماہ کے اندر متاثرہ علاقوں میں سڑکیں مکمل تیارہوجائیں۔

 

Leave a reply