پیمرا نے نیو ٹی وی کا لائسنس معطل کر دیا

0
29

اسلام آباد :پیمرا نے نیو ٹی وی کا لائسنس معطل کر دیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) نے نجی ٹی وی چینل نیو ٹی وی کا لائسنس فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ نیو ٹی وی غیر قانونی طور پر نیوز اور کرنٹ افیئرز کا مواد نشر کر رہا تھا۔

پیمرا کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا نے متعدد بار نیو ٹی وی کی انتظامیہ کو نیوز اور کرنٹ افیئرز کا مواد نشر کرنے سے روکنے کا حکم دیا اور انہیں اپنے لائسنس کے مطابق تفریحی مواد نشر کرنے کا حکم دیا لیکن نیو ٹی وی انتظامیہ نے پیمرا کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ معزز عدالت نے چینل کی لائسنس کی کیٹگری تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کردی ۔

پیمرا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نیو ٹی وی کو کئی بار اپنے کیٹگری کے مطابق مواد نشر کرنے کا حکم دیا لیکن چینل انتظامیہ نے پیمرا کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا ۔ لائسنس کیٹگری پر عملدرآمد نہ کرنے پر پیمرا نے فن انفو ٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کو ” نیو ٹی وی ” کے نام سے جاری کیا گیا لائسنس معطل کردیا ہے۔

Leave a reply