پیرو کے نیشنل پارک سے چھپکلی کی نئی قسم دریافت

0
32

پیرو کے نیشنل پارک سے چھپکلی کی نئی قسم دریافت ہوئی ہے۔

باغی ٹی وی : اینڈیز پہاڑی سلسلے میں حیاتیاتی تحفظ کےتحت قائم قومی پارک میں ماہرین کو کسکوکےعلاقے میں ایک نئی قسم کی چھپکلی ملی ہے جسے ’پروکٹوپورس ٹائٹنس‘ کا حیاتیاتی نام دیا گیا ہے تاہم یہ بلند پہاڑوں پر ہی پائی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ چھپکلی سب سے پہلے 3241 میٹر (10,600 فٹ) کی بلندی پر دیکھی گئی ہے۔

موسمیاتی شدت: 2023 گزشتہ سال سے زیادہ تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے،ماہرین کا انتباہ

اس چھپکلی کا رنگ گہرا سرمئی ہے اس کے دھڑ کی اطراف میں پیلے اور سنہرے چھلکے نما ساخت ہے۔ حیرت انگیز طور پر اس کی دم پورے دھڑ سے بھی بڑی ہے۔

واضح رہے کہ اس قومی پارک کا نام، ’اوٹیشی نیشنل پارک‘ ہےجس کا رقبہ 306,000 ہیکٹر (756,000 ایکڑ) ہے، یہ طویل پہاڑی سسلسلے پر پھیلا ہوا ایک وسیع پارک ہے۔

زمین جیسا سیارہ دریافت

دوسری جانب ماہرین کی ٹیم چھپکلی پر مزید تحقیق کررہی ہے۔

Leave a reply