پرویز الہی آج شام پی ٹی آئی میں شمولت کا اعلاں کریں گے
پرویز الہی آج شام پی ٹی آئی میں شمولت کا اعلاں کریں گے
نجی ٹی وی نے دعوٰی کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہونے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے پارٹی ارکان سے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کے معاملے پر مشاورت مکمل کرلی ہے۔ جبکہ اس حوالے سے اعلان کرتے ہوئے پرویز الٰہی شام چھ بجے اپنے اراکین کے ساتھ باضابطہ طور پر تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔
خیال رہے کہ عمران خان نے چوہدری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کو پی ٹی آئی میں ضم میں ہونے کی پیشکش کی ہے جبکہ مونس الٰہی مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کے حامی ہیں اور ق لیگ کے سابق ارکان اسمبلی کی اکثریت نے بھی پی ٹی آئی میں ضم ہونے کی حمایت کردی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی
سعودی عرب میں افراطِ زرکی شرح 3.3 فی صد؛ مکانات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ
کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ،پیپلز پارٹی آگے
پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں: مسرت جمشید
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینئر اینکر پرسنز سے ملاقات کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی نے بہت اچھا کردار ادا کیا ہے، میرا خیال ہے ق لیگ آگے پی ٹی آئی کا حصہ بن جائے گی۔ جبکہ اس سے قبل دونوں رہنماء ایک دوسرے پر تنقید بھی کرچکے ہیں اور عمران خان نے چودھری پرویز الہی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا تھا.
علاوہ ازیں یہ خبریں پہلے بھی آرہی تھیں کہ مونس الہی اپنے ارکان سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں جبکہ اب بتایا جارہا ہے کہ مونس الہی کے والد پروزیر الہی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا آج شام چھ بجے اعلان کریں گے.