پرویزخٹک اور نورالحق کا منسٹرانکلیو میں سرکاری رہائشگاہیں خالی کرنےسےانکار

0
31

سابق وزیر دفاع پرویزخٹک اور سابق وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے منسٹرانکلیو میں سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ختم ہونےکے بعد 15 دن تک وزیر سرکاری رہائش گاہ استعمال کرسکتے ہیں لیکن کابینہ ختم ہونے باوجود پرویزخٹک نے تاحال سرکاری رہائش گاہ خالی نہیں کی۔

ذرائع نے بتایا کہ پرویزخٹک کی سرکاری رہائش گاہ وفاقی وزیرمولانا عبدالواسع کوالاٹ کی گئی ہے اور سرکاری رہائش گاہ خالی نہ ہونے باعث مولانا عبدالواسع میں شفٹ نہیں ہوسکے۔

دوسری طرف اسٹیٹ آفس نے سابق وزیر دفاع سے گھر خالی کرانے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ کو خط لکھ دیا،اسٹیٹ آفس نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک سے گھر خالی کرانے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خط میں لکھا گیا کہ منسٹر انکلیو میں واقع بنگلہ نمبر 28 دسمبر 2018 میں پرویز خٹک کو الاٹ کیا گیا، وفاقی کابینہ 10 اپریل کو تحلیل ہوگئی تھی، پرویز خٹک کابینہ تحلیل ہونے کے 15 دن تک رہائشگاہ رکھ سکتے تھے۔

خط میں کہا گیا کہ بنگلہ نمبر 28 وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبد الواسع کو الاٹ کیا گیا تھا، بنگلہ نمبر 28 کو پرویز خٹک سے فوری طور پر خالی کروایا جائے۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا موقف ہے کہ گھر خالی کروانے کے اختیارات اسٹیٹ آفس کے پاس ہیں، ضلعی انتظامیہ جہاں لاء اینڈ آڈر کا مسلئہ بنے گا مدد کی جائے گی۔

Leave a reply