مزید دیکھیں

مقبول

امارات کے وزیر خارجہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ...

سیالکوٹ: پنجاب کالج کے طلبہ کی رنگارنگ الوداعی تقریب

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض) پنجاب کالج سٹی...

سعودی عرب اور ایران کی پاک بھارت ثالثی کیلئے کوششیں

بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی...

روس کا یوکرینی دارالحکومت پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 9 افراد ہلاک

کیف: روس نے رات گئے یوکرینی دارالحکومت پر میزائلوں...

پیش نہ ہونے پر گرفتاری کی دھمکیاں،تفتیشی نہ آئے تو کچھ نہیں، علیمہ خان

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جج صاحب کی ذمے داری ہے کہ انصاف فراہم کریں اور قانون کا تماشہ نہیں بننا چاہیے۔ انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر یا غیر سنجیدگی نہیں ہونی چاہیے۔

علیمہ خان لاہور میں میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں، جس میں انہوں نے 5 اکتوبر والے کیس میں اپنی پیشی کی تفصیلات بتائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں گرفتار ہوئے تھے، اور آج تفتیشی افسر نے پیشی کے دوران کوئی کارروائی نہیں کی۔”علیمہ خان نے عدالت میں پیش ہونے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ "ہم تین پیشیوں میں پہلے بیانات دے چکے ہیں، لیکن ہم ملزم ہیں اور اسلام آباد سے آئے ہیں۔ اگر ہم پیش نہ ہوں تو گرفتار کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، مگر اگر تفتیشی افسر پیش نہ ہوں تو ان کے خلاف کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا۔”انہوں نے آخر میں کہا کہ آج وہ اپنے بھائی، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گی۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan