پشاورائیرپورٹ پرشارجہ جانے والے مسافر سے 640 گرام ہیروئن برآمد

0
56

پشاور: اے ایس ایف حکام نے پشاور اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنادیں۔

باغی ٹی وی: ترجمان ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کے مطابق اے ایس ایف پشاور ائرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 640 گرام ہیروئن برآمد کرلی مسافر محسن نیاز نے ہیروئن حلوے کے ڈبوں میں موجود 88 کیپسولوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

میکسیکومیں نیوی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 14 اہلکار ہلاک،امریکا کو انتہائی مطلوب…

اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

دوسری جانب اسلام آباد ائرپورٹ سے ابوظبی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی حکام کے مطابق ابوظبی جانے والے مسافر لالدارخان کے سامان کی چیکنگ کی تو بیگ کی تہوں میں سیاہ رنگ کی ٹیپ میں لپیٹ کر چھپائی گئی 2 کلو 350 گرام آیس برآمد کرلی گئی۔

اے ایس ایف حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے ابتدائی تحقیقات کے بعد منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے اے این ایف کے حوالے کردیا، جہاں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

شک تھا ناجائز اولاد ہے،سفاک باپ نے بیٹی کو ذبح کر دیا

قبل ازیں ڈیرہ غازی خان ڈی میں ایس پی سٹی ریحان رسول کی سربراہی میں تھانہ صدر کی بڑی کارروائی 2 اسلحہ سمگلر ، اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا تھا ،اسلحہ سمگلر خیبرپختونخواہ کے شہر لکی مروت سے پنجاب ڈی جی خان میں اسلحہ اسمگل کرنے آئے تھے-

دو ملزمان محمد حیات اور واجد رحمن کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 40 پسٹل، 3 کلاشنکوف، 1 رپیٹر اور دس ہزار گولیاں برآمد کرلی گئیں ملزمان کار نمبری 86 MLB اٹھاسی کرولا میں اسلحہ کی اسمگلنگ کی کوشش کر رہے تھے جنہیں مخبر کی اطلاع پر تونسہ بائی پاس کے قریب گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی جی خان پولیس کی کارروائی، 2 بین الصوبائی اسلحہ سمگلر، اسلحہ سمیت گرفتار

Leave a reply