پشاور دھماکہ،وزیراعظم، وزیر خارجہ سمیت دیگرنے کی مذمت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے پر وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول زرداری، سابق صدر آصف زرداری، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے واقعہ کی مذمت کی ہے
وزیراعظم شہبازشریف نے پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کے حضور سربسجود مسلمانوں کا بہیمانہ قتل قرآن کی تعلیمات کے منافی ہے اللہ کے گھر کو نشانہ بنانا ثبوت ہے کہ حملہ آوروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں دہشت گرد پاکستان کے دفاع کا فرض نبھانے والوں کو نشانہ بنا کر خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے ناحق شہریوں کا خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم اور ادارے یکسو اور متحد ہیں پوری قوم اپنے شہداءکو سلام عقیدت پیش کرتی ہے خیبرپختونخوا میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر جامع حکمت عملی اپنائیں گے وفاق صوبوں کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیت بڑھانے میں تعاون کرے گا وفاقی وزیر داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ صوبوں بالخصوص خیبرپختونخوا کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی صلاحیت بڑھانے میں مدد فراہم کریں وزیراعظم شہباز شریف نے شہداءکے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لئے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی
سابق صدر آصف علی زرداری نے پشاور میں خودکش دھماکے کی مذمت کی اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہشتگردوں کاسرگرم ہونا انتہائی خطرناک ہے حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے دہشتگردی کی نرسریوں کو تباہ کرے، ضمنی اور عام انتخابات سے قبل دہشتگردی کی وارداتیں باعث تشویش ہیں، وفاقی اور صوبائی نگران حکومت دہشتگردوں کے منصوبہ سازوں اورسہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لائے
چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں خودکش حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ضمنی اور عام انتخابات سے قبل دہشتگردی کے واقعات معنی خیز ہیں،دہشتگردوں ،ان کے سرپرستوں اورسہولت کاروں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی ،نیشنل ایکشن پلان ہی دہشتگردوں کا علاج ہے اس پر سختی سے عمل کیا جائے گا،پیپلزپارٹی کے کارکن اور عہدے دار خون کے عطیات دیکر زخمیوں کی جان بچائیں ،
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشاور مسجد میں بم حملہ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مقدس مقام اور عبادت کے دوران حملہ سفاکیت کی انتہاء ہے ۔قوم باہمی اتحاد واتفاق سے ایسے سازشی عناصر کا مقابلہ کرے حملے میں شہید ہونے والوں کے لئے مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے اللہ سے دعا گو ہوں
تحریک انصاف کے چیئرمین، سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پولیس لائن پشاور کی مسجد میں دورانِ نماز دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔میری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کےساتھ ہیں۔ دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کیلئے لازم ہے کہ ہم اپنی انٹیلی جنس میں بہتری لائیں اور اپنی پولیس کومناسب انداز میں ضروری ساز و سامان سے لیس کریں۔
تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ پشاور میں مسجد میں حملہ افسوس ناک اور قابلِ مذمت ہے،ملک میں بڑھتے ہوئے معاشی بحران کے ساتھ دہشت گردی میں بھی خطرناک اضافہ ہو رہا ہے، تھریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پشاور پولیس لائن دھماکہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت واقعہ ہے، اللہ تعالی سے زخمیوں سے جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں،خیبرپختونخواہ میں وامان کی بگڑتی صورتحال اور دہشت گردی کے پے در پے واقعات انتہائی تشویش ناک ہے،
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی حکومت، سیکورٹی اداروں، عوام اور پارلیمان کا عزم غیر متزلز ل ہے۔ دہشت گردی کے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گرد تخریبی کارروائیوں سے پاکستان میں ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں تاہم پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفرید ی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار اورقائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے پوری قوم دہشت گردی کے خلاف یک جان ہے
لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا
کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی