پشاور:تبدیلی اس کو کہتے ہیں!بی آر ٹی منصوبے کے تکمیل کی تاریخ‌میں‌ایک بار پھر تبدیلی نئی تاریخ سامنے آگئی

0
33

پشاور:پاکستان تحریک انصاف کی تبدیلی والی صوبائی حکومت نے تبدیلی ہی کو اپنا مقصد بنا لیا ہے. اپنے وعدوں میں‌بار بار تبدیلی اب کے پی حکومت کی عادت بن گئی ہے. ایسا ہی حال پشاور کی بی آر ٹی بس سروس کا جس کی تکمیل سے متعلق صوبائی حکومت بار بار وعدے کرکے پھر اپنے وعدے سے مکر جاتی ہے اور تبدیلی کو ہی ماٹو بناتے ہوئے بار بار اس کی تکمیل کی تاریخ میں تبدیلی کردیتی ہے. جیسا کہ ابھی ابھی حکومت خیبر پختونخوا نے طویل عرصے سے التوا کا شکار بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کی تکمیل کی ایک اور حتمی تاریخ جاری کردی۔

منصوبہ مکمل ہونے کے حوالے سے حتمی تاریخ کے متعدد اعلانات کے بعد اب کہا گیا کہ رواں برس کے اختتام تک منصوبہ فعال ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اب تک میگا پروجیکٹ کی مرکزی راہداریوں پر کام 85 فیصد اور بس ڈپوز اور اس سے منسلک سہولیات کا 65 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔اس کے علاوہ منصوبے کے مرکزی کوریڈورز اور منسلک راستے 31 اکتوبر 2019 تک مکمل ہوجائیں گے

خیال رہے کہ صوبائی حکومت اور بی آر ٹی پر کام کرنے والے ادارے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اکتوبر 2017 میں اس کے آغاز کے بعد 6 ماہ یعنی 20 اپریل 2018 تک اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔تاہم ایسا نہ ہوسکا جس کے بعد منصوبے کے منتظمین بدل بدل کر اس کی تکمیل کی مخلتف تواریخ 20 مئی سے 30 جون، 31 دسمبر سے 23 مارچ 2019 بتاتے رہے۔اس دوران منصوبے کی ابتدائی لاگت بھی 49 ارب روپے سے بڑھ کر 68 ارب روپے تک جاپہنچی ہے۔

Leave a reply