پشاور،کیپٹل سٹی پولیس نے تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا.

0
28

گھروں سے چوری کرنے میں ملوث ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد
پشاور() کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تہکال کی حدود میں اہلخانہ کی غیر موجودگی میں تالہ توڑ کر گھر سے چوری کرنے میں ملوث تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا. گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور تہکال پایان سے ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے تین تولے سونا اور نقد رقم 80 ہزار روپے بھی برآمد کرلی گئی ہے. ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے.
تفصیلات کے مطابق مدعی راحت اللہ ولد عارف اللہ سکنہ چارنڈہ نے تھانہ تہکال پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کی غیر موجودگی میں گھر سے نامعلوم چوروں نے تین تولے سونا اور نقدی چوری کر لی ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
ایس پی کینٹ طاہر شاہ وزیر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹاؤن ارشد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تہکال سجاد احمد کو واقعہ میں ملوث ملزمان گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔
ایس ایچ او تھانہ تہکال اور تفتیشی عملہ نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران واردات میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر ملزمان سلمان ولد گل خان ، ولی ولد میرا خان اور احسان اللہ ولد روح اللہ ساکنان تہکال پایان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے تین تولے سونا اور نقد رقم 80 ہزار روپے بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

Leave a reply