پشاور کے تھانہ ریگی کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دستی بم پھٹنے سے 4 بچے زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ نورگھڑی کے علاقے میں ایک کرکٹ گراؤنڈ میں پیش آیا، جہاں بچے کھیل رہے تھے۔بچوں کو گراؤنڈ کے قریب ایک نالے سے ایک پرانا دستی بم ملا تھا۔ ایک بچے نے اس بم کو کھلونا سمجھ کر اپنے ساتھ گھر لے آیا۔ اس دوران دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 4 بچے زخمی ہوگئے۔ زخمی بچوں کو فوری طور پر ایل آر ایچ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس حکام نے اس واقعے کے حوالے سے مزید معلومات فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ایسے خطرناک مواد سے دور رکھیں۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved