پشاور دھماکہ، زخمیوں میں اضافہ،ہدف کون تھا؟ مدرسہ مہتمم نے کا بیان آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں دھماکے سے متاثرہ مدرسہ کے عینی شاہد و مدرسے کے مہتمم مولانا عدنان حقانی کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی کوئی دھمکی نہیں ملی تھی، مہتمم کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 100سے طلبہ زخمی ہوئے،دھماکے میں 8 طلبہ شہید ہوئے دھماکے کا نشانہ مولانا رحیم اللہ حقانی تھے جو دھماکے میں محفوظ رہے لیڈی ریڈنگ ہسپتال ایم ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دیر کالونی دھماکے کے زخمیوں کی تعداد 83 ہو گئی ہے، 7 ڈیڈ باڈیز کو بھی ایل آر ایچ منتقل کیا گیا ہے۔ابھی تک تقریباً 40 زخمیوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔ ہسپتال ڈائریکٹر محمد طارق برکی خود ایمرجنسی ٹیم کے ہمراہ ایمرجنسی میں موجود ہیں۔ ایچ ایم سی پشاورکے ترجمان کا کہنا ہے کہ دیر کالونی دھماکے کے 2 زخمیوں کو حیات اباد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال لایا گیا ہے. زخمی جن میں32 سالہ رحیم اللہ اور 28 سالہ موبین کو فوری طبی امداد دی جا رہی ہیں۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد فیصل اورمیڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد اکبر بذات خود ایمرجنسی ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں اور تمام طبی سہولیات کا جائزہ لے رہے ہیں. ایمرجنسی … پشاور دھماکہ، زخمیوں میں اضافہ،ہدف کون تھا؟ مدرسہ مہتمم نے کا بیان آ گیا پڑھنا جاری رکھیں