پشاور دھماکے کے سہولت کار پولیس مقابلے میں ہلاک

0
29

پشاور دھماکے کے سہولت کار پولیس مقابلے میں ہلاک

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور دھماکے کے سہولت کار پولیس مقابلے میں مارے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے

پشاور کی جامع مسجد کوچہ رسالدار میں ہونیوالے خود کش دھماکے کے سہولت کاروں کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 3 سہولت کار مارے گئے ہیں،

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے میڈیا کو بتایا کہ سہولت کار عبدالواجد ، مظفر شاہ اور محمد طارق پولیس مقابلے میں مارے جا چکے ہیں جن کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا تینوں سہولت کار دہشتگرد تاجر ستنام سنگھ، مذہبی اسکالر قاضی شیخ عبدالحمید اور دیگر افرادکے قتل میں ملوث تھے دو سہولت کاروں کا تعلق پشاور سے تھا جبکہ ایک کا تعلق جمرود ضلع خیبر سے تھا، کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کی مشترکہ کاروائی میں تینوں کو ہلاک کیا گیا

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر اب تک صوبے بھر میں ایک لاکھ سے زائد مقامات کی سکیورٹی جانچ پڑتال کی گئی

پشاور دھماکے میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ علی حیدر کے خاندان کے سات افراد بھی شہید ہو گئے تھے،علی حیدر نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سب دوستوں کا میرے گروپ میمبرز کا جو میری فیملی ہے ان کا سب لوگوں کا جس نے کال کر کے میسج کر کے پوچھا لالیکا صاحب کا شاہد بھٹی بھائی وقاص بھائی مستنصر بھائی
اور سب سے زیادہ مدثر کا شکریہ جس نے سب سے پہلے کال کی اور بے انتہاہ مدد کی

خیال رہے کہ 4 مارچ کو مسجد کوچہ رسالدار میں ہونے والے خودکش حملے میں 62 افراد شہید ہوئے تھے ،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پشاور دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کا پورا نیٹ ورک ہمارے ریڈار پر آ چکا ہے دھماکے میں ملوث افراد ، سلیپنگ سیل سمیت تمام چھ لوگ ہمارے ریڈار پر آگئے ہیں ،خیبرپخونخوا کی پولیس نے بہت بڑا کام کیا ہے پشاور دھماکے میں تقریب 68 افراد شہید ہوئے تھے یہ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے

لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید

بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید

عمران خان کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کیلئے تھا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

فیصل واوڈا کی نااہلی،شیخ رشید کا اعلان،اپوزیشن کو بھی چیلنج دے دیا

پشاور دھماکہ،وزیراعظم کو بریفنگ، ملزمان کی شناخت ہو چکی، شیخ رشید

پشاور دوسرے روز بھی شہر کی فضا سوگوار، دھماکے کا مقدمہ درج،دو مشتبہ افراد گرفتار

پشاور دھماکہ،اموات 56 ہو گئیں،امام مسجد بھی شہید

گورنر خیبر پختونخوا، وزیر اعلیٰ اور کور کمانڈر پشاور کی کوہاٹی گیٹ امام بارگاہ آمد

Leave a reply