پشاور: پولیس اسکواڈ پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی

0
41

پشاور کے علاقے متنی میں پولیس اسکواڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

پشاور کے علاقے تھانہ متنی کی حدود میں نامعلوم افراد نے پولیس موبائل اسکواڈ پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزموں کی تلاش کیلئے پولیس نے علاقے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی پولیس اہلکاروں پر حملے ہوچکے ہیں ، تھانہ حدود باڑہ کے علاقے ارجلی ندی میں نامعلوم افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

پشاور: پولیس چوکی کے قریب بم دھماکہ ایک اہلکار شہید ،4 افراد زخمی

ایس ایچ او باڑہ کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ پولیس ناکے پر کی گئی، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تاہم علاقے کو گھیرے میں لےکر کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور شہداء کے درجاتِ کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ فعل ہے، پولیس نے امن کی بحالی کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، ہم اپنے شہداء کی قربانیاں رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام،رواں سال 6 ماہ میں وارداتیں 42 ہزار7 سوسے تجاوز

قبل ازیں مردان میں پولیس چوکی چمتار کے قریب بم دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے تھے دھماکے کے نتیجے میں حوالدار مقصود موقع پر شہید جبکہ اے ایس آئی سہیل، کانسٹیبل کریم سمیت دوعام شہری بھی دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہوئے تھے دھماکے سے پولیس چوکی کو نقصان پہنچا تھا-

وزیراعظم شہباز شریف نے مردان پولیس چوکی چمتار میں دھماکے سے 2پولیس اہلکاروں کی شہادت پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا تھا وزیراعظم نے شہدا کے اہل خانہ اور زخمی ہونے والوں سے اظہار ہمدردی کیا تھا اور کہا تھا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیس پر بڑھتے ہوئے حملوں اور شہادتوں پر بہت تشویش ہے –

غیراخلاقی ویڈیو شیئرکرنا سنگین جرم،عامرلیاقت کی فیملی نے درخواست نہیں دی،ایف آئی…

Leave a reply