پشاور کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

0
19

پشاور کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے ٹریننگ مشن کے دوران پشاور کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ دونوں پائلٹس شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔ زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر ہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔

دوسری جانب ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ جہاں‌گرا وہاں آ گ لگی ہوئی ہے، طیارے کے قریب لوگ جمع ہیں، طیارہ گرنے پر ریسکیو ٹیمیں، حکام موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کو سیل کر دیا

علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے راحیل نامی صارف کا کہنا ہے کہ پشاور طیارہ حادثے میں ایک پائلٹ اسفندیار کا تعلق ورسک روڈ شادل بانڈہ کوچیان سے ہے ۔ جس کا طیارہ اپنے ہی گاوں میں کریش کرگیا ہے ۔ اللہ تعالی ایسا دن کس کو بھی نہ دکھائے جس کے خاندان والے اپنے جانباز کے موت اپنے انکھوں سے دیکھیں میرا بہترین دوست اور کلاس فیلو تھا۔

قبل ازیں گزشتہ برس ماہ ستمبر میں پاک فضائیہ کا ایک چھوٹا تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران مردان کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا ترجمان پاک فوج کے مطابق حادثے میں طیارے کا پائلٹ بھی شہید ہوگیا تھا

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں برس ماہ اگست میں پاک فضائیہ کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہوا، پاک فضائیہ کا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا،دونوں پائلٹ محفوظ ہیں طیارہ حادثے سے زمین پر کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا

یوم پاکستان پریڈ،کوہ پیما سدپارہ کو خراج تحسین،پاک فضائیہ، بحریہ کے طیاروں کا فلائی پاسٹ

اپنے طیاروں کا انجام دیکھ لیں،بھارتی وزیر داخلہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے دیا منہ توڑ جواب

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام

Leave a reply