پشاورفوڈ سیفٹی اتھارٹی کا چکن شاپ پر چھاپہ،3 ہزار سے زائد مردہ مرغیاں برآمد

0
29

پشاور میں مردہ مرغیاں فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے چکن شاپ پرچھاپوں میں 3 ہزار سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کرلیں-

باغی ٹی وی : خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور کے علاقے باچا خان چوک میں کارروائی کرتے ہوئے 3ہزار سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کرلیں۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق چکن شاپ میں مردہ مرغیوں کوصاف کرکے گوشت تیارکیا جارہا تھا۔مردہ مرغیوں کا گوشت مارکیٹ میں سپلائی کیا جاتا تھا کارروائی میں چکن شاپ سیل کرکے سپلائی کے لئے استعمال ہونے والی گاڑی قبضے میں لے لی گئی۔

پشاور: نامعلوم افراد کی پولیس موبائل پر فائرنگ ،ایس ایچ او شہید

فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ مردہ مرغیوں کا کاروبار کرنے والے دکان مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ دیگرملوث افراد کے خلاف بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام کا کہنا تھا کہ مردہ مرغیاں ذبح کرکے مارکیٹ میں سپلائی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی شہریوں کو معیاری، محفوظ اور حلال مرغیوں کا گوشت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

بلوچستان میں امدادی کاروائیوں کیلئےمولانا عبد الواسع وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی…

قبل ازیں رواں ماہ 13 مئی کو بھی خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں مردہ مرغیاں برآمد کی تھیں-

فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام نے بتایا تھا کہ چارسدہ روڈ پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں دکانوں سے تقریبا 4500 مردہ مرغیاں برآمد کی گئیں فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام کا کہنا تھا کہ مردہ مرغیوں کو ذبح کرنےکےبعد مارکیٹ میں سپلائی کیا جارہا تھا کے ملزمان رنگے ہاتھوں دھر لئے گئے۔کارروائی میں تین دکانیں سیل کی گئیں جبکہ چار افراد گرفتار کیے گئے تھے-

ڈیرہ بگٹی:کلورینیشن کےبعد فعال تالابوں سے پانی کی پمپنگ شروع، 63 واٹر…

Leave a reply