پشاور، پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن،9 گرفتار

نگران معاون خصوصی سلمیٰ بیگم کی ہدایت پر انسداد گداگری ایکٹ کے تحت پیشہ ور گداگروں کے خلاف آپریشن جاری ہے ، پشاور اور گردونواح میں محکمہ سماجی بہبود دارلکفالہ کی انسداد گداگری سکواڈنے پیشہ ور گداگروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے مذید 9 پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کرلیا ہے نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی معاون خصوصی برائے زکوٰۃ،عشر، سماجی بہبود وترقی خواتین سلمیٰ بیگم کی ہدایت پر دارلکفالہ کی ٹیم نے پشاور کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور پیشہ ور گداگری میں ملوث مرد و خواتین کوانسداد گداگری ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے اپنی تحویل میں لے کر دارالکفالہ منتقل کر دیا گرفتار پیشہ ور گداگروں میں 4 مرد اور 5 خواتین شامل تھیں جنکو کوہاٹ روڈ، رینگ روڈ، نشتر آباد، گلبہار، انم صنم چوک اور صدر روڈ سے گرفتار کیا اور انکے خلاف انسداد گداگری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے دارالکفالہ منتقل کیا مینیجر دارالکفالہ حناء کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے کہنا تھا کہ پشاور اور گردونواح میں گداگری کے خلاف انسداد گداگری ٹیم کاآپریشن جاری رہے گا اور پشاور کو پیشہ ور گداگروں سے پاک کرکے دم لیں گے۔

Comments are closed.