پشاور؛ مسجد میں فائرنگ سے عالم دین جاں بحق

0
30

پشاور؛ مسجد میں فائرنگ سے عالم دین جاں بحق ہو گیا.

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مسجد کے اندر فائرنگ سے عالم دین جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بڈھ بیر میں مسجد کے اندر فائرنگ سے مولانا محمد اطلس خان جاں بحق ہوئے۔ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد ملزم کو گرفتار کر لیں گے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل بھی پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عالم دین مفتی احسان الحق کو قتل کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب لاہور میں ملت پارک کے علاقے میں دو کم سن بھائیوں کی ہلاکت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی ظاہر نہیں ہوسکی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے 5 سالہ ارتضی اور 3 سالہ راحیل کے جسم کے اعضا کے نمونہ فرانزک لیب میں بھجوا گئے تھے. پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں معصوم بچوں کی ہلاکت کی وجہ سامنے نہ آسکی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
خیال رہے کہ 3 روز قبل والد نے مقدمہ درج کروایا تھا کہ اسکے دو بچے اغوا ہیں بعدازاں دونوں بچوں کی ایک روز قبل گھر سے ہی لاشیں برآمد ہوئی، لاشیں آٹا رکھنے والے صندوق سے برآمد ہوئی تھیں۔ واقعہ پر وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لیا تھا۔

Leave a reply