ورلڈ ہیڈر ایڈ

پشاور،میڈیکل کی طالبہ اور انجینئر کی لاشیں برآمد

پشاور سے میڈیکل کی طالبہ اور انجینئر کی لاشیں فلیٹ سے برآمد ہوئی ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، میڈیکل کی طالبہ اور انجینئر کی لاشیں فلیٹ سے برآمد ہوئی ہیں، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،

پولیس کے مطابق میڈیکل کی طالبہ اور انجینئر کی لاشیں چمکنی سٹی ہوم سےملی ہیں .ایس ایچ او تھانہ چمکنی کے مطابق لڑکی ڈینٹل کالج کی طالبہ تھی، نوجوان کی شناخت انجینئر شہر یارکے نام سے ہوئی،

پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیں ، اور واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.