پشاور میں ریسکیو1122 نے جراثیم کش سپرے گاڑیوں میں اضافہ کردیا
پشاور میں جراثیم کش سپرے گاڑیوں میں اضافہ کردیا گیا
باغی ٹی وی : ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کے مطابق جراثیم کش سپرے گاڑیوں میں اضافہ، صوبائی حکومت کے تعاون سے ریسکیو1122 نے جراثیم کش سپرے کے لیے تین مزید گاڑیاں حاصل کرلیں، اندرون شہر اور تنگ علاقوں میں سپرے کے لیے خصوصی گاڑی تیار کی گئیں تھیں،
بہترین نتائج کو دیکھتے ہوئے گاڑیوں کی تعداد میں ایک سے چار تک اضافہ کردیا گیا ہے، ریسکیو1122 نے تحصیل گورگٹھری، ہیری ٹیج، محلہ سیٹھیان، مینہ بازار اور ملحقہ بازاروں میں سپرے کیاگیا،
ریسکیو1122 نے گھنٹہ گھر، ریتی بازار، کریمپورہ، چوک یادگار، سبزی منڈی میں بھی جراثیم کش سپرے کی،
سوزوکی میں تقریباً 400 سے 500 لیٹر پانی کی گنجائش موجود ہے، سپرے گاڑیوں میں راستے اور کسی بھی جگہ سے پانی ڈالا کر استعمال کیاجا سکتا ہے، گاڑیوں میں 12 والٹ کی موٹر سے سپرے کو سموک بنایا جاتاہے۔
ریسکیو1122 کی جانب سے روزمرہ کی بنیاد پر جراثیم کش سپرے جاری ہے، صوبے کے26اضلاع میں مسجدوں، قرنطینہ سینٹرز، گلی محلوں اور شاہراہوں پر سپرے کیا جارہاہے،