پشاور؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکھ تاجر قتل کردیا گیا

0
40

پشاور؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکھ تاجر قتل کردیا گیا

پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکھ تاجر ہلاک ہو گیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دیال سنگھ اپنے جنرل اسٹور میں موجود تھے جہاں انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ علاوہ ازیں پشاور پولیس کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل سوار حملہ آور واردات کے بعد فرار ہوگئے تھے۔

جبکہ اس سے قبل 22 مئی 2022 کو قتل ہونے والے دونوں سکھ تاجروں نے رواں صدی کے اوائل میں اپنی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے قبائلی علاقے میں اپنے آبائی علاقے باڑہ کو خیرباد کہا تھا۔ واضح رہے کہ بی بی سی کے مطابق یہ دونوں تاجر پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں پشاور کے علاقے تھانہ سربند کی حدود بٹہ خیل بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اس سے پہلے دیر ہوجائے ہمیں اپنا لائحہ عمل اپنانا ہوگا ،عمران خان کے گھر دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں ،عمران خان دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنا رہا ہے ملکی صورت حال کا پارلیمنٹ فوری نوٹس لے ,وزیراعظم
معاملہ ترجیحات کا ہے،لیپ ٹاپ کیلئے10ارب نکل سکتے ہیں توالیکشن کیلئے 20 ارب کیوں نہیں؟جسٹس اعجازالاحسن
بنے گا پکوڑا، بنے گی چائے، اسکول ہسپتال بھاڑ میں جائے،وزیراعلیٰ نے پڑھی نظم
پاکستان یارن مرچنٹس نے بجلی، گیس نرخوں میں بے پناہ اضافہ مسترد کردیا
ثانیہ سعید کو نئے فنکاروں‌ کا کام کیسا لگتا ہے؟‌ اداکارہ نے کھل کر بیان کر دیا چاہے کسی کو برا لگے
خیال رہے کہ جب گزشتہ پشاور کے بٹہ تل بازار میں فائرنگ ہوئی تھی تو اس وقت عینی شاہد اپنی دوکان میں موجود تھا۔ علاوہ ازیں عینی شاہد نے بتایا تھا کہ ابھی فائرنگ جاری ہی تھی تو مجھے میرے کزن جو کہ اسی بازار میں کام کرتے ہیں کا فون آیا کہ کلجیت اور رنجیت سنگھ کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ دوسری فون کال تک باہر نہ نکلنا۔ پتا نہیں کیا حالات پیش آ جائیں۔

Leave a reply