پشاورکے چاروں بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی

0
24

پشاور: چاروں بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ،اطلاعات کے مطابق کے پی حکومت اس وقت سخت مشکلات میں ہے ،ادھرپی ڈی ایم کی انسان دشمنی رویے کے پیش نظرپشاور کے چاربڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیراعلیٰ‌کے پی کے معاون خصوصی کامران بنگش نے میڈیا کوحفاظتی انتظامات اوراقدامات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی طرف سے کرونا سے بچاو کی تمام ترحفاظتی تدابیرنظرانداز کرنے اوردشمن کی طرف سے کسی بھی شرارت کے پیش نظر سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سےتھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق کامران بنگش نے کہا ہےکہ ان خطرات کے پیش نظر پی ڈی ایم جلسہ منتظمین کوتھریٹ سےآگاہ کردیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ وہ تو اپنا فریضہ انکام دے چکے ہیں اب یہ ذمہ داری پی ڈی ایم کی ہے کہ کیا وہ اپنی سیاست چمکانے کےلیے اپنی ضدپرقائم رہتے ہیں‌ یا پھرکچھ انسانیت کی بھلائی کا سوچتے ہیں‌

کامران بنگش کہتے ہیں‌کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہےکہ پی ڈی ایم رہنماخودبھی کورونا ایس او پیز پرعمل نہیں کررہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھی پی ڈی ایم کے جلسوں پرتنقید کررہی ہے کہ ایک طرف یہ وائرس بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے تو دوسری طرف پی ڈی ایم قائدین اس وائرس کوپوری قوم میں منتقل کرنے کے لیے اپنا کردار اداکررہے ہیں

Leave a reply