پشاور،پولیس کی فائرنگ گاڑی میں موجود ایک شخص جاں بحق،1 زخمی

پشاور میں پولیس کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق، 1 زخمی ہو گیا ہے،رنگ روڈ پر پولیس ناکے سے گزرنے والی گاڑی پر پولیس کی فائرنگ
سے گاڑی میں سوار دو افراد کو گولیاں لگی،پولیس کی مبینہ فائرنگ سے ایک جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا،زخمی کو ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا، جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں،پولیس زرائع کے مطابق جانبحق اور زخمی افراد کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے۔پولیس کے مطابق گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی لیکن ڈرائیور نے گاڑی کو نہیں روکا،.پولیس کا دعویٰ ہے کہ موٹر کار میں سوار درہ آدم خیل سے تعلق رکھنے والے چار افراد کی جانب سے ان پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے جواب میں پولیس نے ان پر فائرنگ کر دی۔ جبکہ موٹر کار میں سوار دو افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے افراد کی تلاش جاری ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس پی کینٹ کے زیر نگرانی ایک کمیٹی تشکیل دیکر انکوائری کی جارہی ہے اور فرار ہونے والے افراد کی گرفتاری کی صورت میں معلوم ہوجائے گا کہ گاڑی میں سوار افراد نے پولیس پر کیوں فائرنگ کی تھی۔

Comments are closed.