پشاور سے ازبکستان ریلوے ٹریک منصوبہ التوا کا شکار

0
25

پشاور سے ازبکستان ریلوے ٹریک منصوبہ التوا کا شکار

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد قاسم کی زیر صدارت پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں گزشتہ کمیٹی اجلاس 21جون اور 12اگست 2021کی سفارشات پر عملدرآمد رپورٹ کا جائزہ، 7جون 2021

کے بعد اگر ریلوے حادثات ہوئے ہیں تو ان کی نوعیت، وجوہات اور مستقبل میں اسطرح کے حادثات سے بچنے کیلئے ریلوے کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات، 7جون 2021 کو گھوٹکی ٹرین حادثہ کی انکوائری رپورٹ پر پاکستان ریلوے کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات، صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 10سب انجینئرز کو ریگولر کرنے کے کیسز پر بریفنگ، چیئرمین سینیٹ کی طرف سے بھیجے گئے معاملہ برائے زریکو کمپنی کی درخواست برائے سیلف ایکسپرینٹری اور 14جولائی 2021کو سینیٹ اجلاس میں سینیٹر دنیش کمار کے اٹھائے گئے سوال نمبر 17کا جائزہ لیا گیا۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں 14جولائی 2021کو سینیٹ اجلاس میں سینیٹر دنیش کمار کے اٹھائے گئے سوال نمبر 17کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری ریلوے نے کمیٹی کو بتایا یکم دسمبر سے بولان ایکسپریس چلنا شروع ہو جائے گی۔ ہرنائی اور سبی سیکٹر میں 90فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ کوئٹہ ٹو چمن ٹرین بھی ہفتہ وار چلا رہے ہیں اور اس کے ساتھ کوئٹہ سے زہدان ٹرین چلانے جا رہے ہیں۔ اکبر بگٹی ایکسپریس 3مہینے سے معطل ہے۔ سیکرٹری ریلوے نے کمیٹی کو بتایا کہ کوئٹہ کے لئے نئی کوچز آنے کے بعد دو نئی ٹرینز چلائیں گے۔ سینیٹر دنیش کمار نے ایم ایل ون منصوبے میں کوئٹہ کو شامل کرنے کے حوالے سے سوال اٹھایا تھا۔ کمیٹی اجلاس میں سیکرٹری ریلوے نے بتایا کہ سی پیک کا پراجیکٹ ساڑھے 8 سال کی مدت میں مکمل ہو گا جس کے پہلے فیز میں ٹریک کی مرمت اور مین لائن کو ڈبل کرنا جس میں ایم ایل ون کراچی سے پشاور کی مرمت اور بحالی شامل ہے فلحال کوئٹہ ایم ایل ون کا حصہ نہیں لیکن طویل مدتی سی پیک کے پراجیکٹس میں بلوچستان شامل ہے موجودہ صورتحال میں دو ٹرینز جن میں جعفر ایکسپریس سمیت روزانہ کی بنیاد پر چلائی جا رہی ہیں۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے ریلوے سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہا کہ ہمارے اسٹرٹیجک تعلقات چائنا کے ساتھ ہیں اور سی پیک ایک نیشنل پراجیکٹ ہے۔ گوادر کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا اور کوشش ہے کہ کوئٹہ کے اندر چھوٹی ٹرینیں چلائیں جس سے عام آدمی کو سہولت میسر آ سکے۔ ہم کوئٹہ کیلئے ٹرینز آؤٹ سورس کے ذریعے چلانے جا رہے ہیں جس میں ٹریک اور آپریشن کو چھوڑ کر باقی تمام ریلوے آپریشن کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ سینیٹر نصیب اللہ بازئی نے کہا کہ 1998 میں پاکستان ریلوے ایک نائٹ ٹرین کوئٹہ سے کراچی چلایا کرتی تھی جو اب بند کر دی گئی ہے اُس کو دوبارہ چلایا جائے تاکہ کوچز مافیاء اور روڈ کے آئے دن ہونے والے حادثات سے بھی بچا جا سکے۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں 21جون اور 12 اگست 2021 کے اجلاسوں کی سفارشات پر عملدرآمد رپورٹ کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔کمیٹی کی ہدایت کے مطابق سکھر سے خان پور ٹریک کی بحالی پر اٹھائے گئے اقدامات پر سیکرٹری ریلوے نے بتایا کہ 30 بلین کا پی سی ون منظور ہو چکا ہے جس پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔ کمیٹی ہدایات کے مطابق پشاور سے ازبکستان ریلوے ٹریک بچھانے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر سیکرٹری ریلوے نے بتایا کہ اس منصوبے کا سروے التوا ء کا شکار ہے مگر یہ منصوبہ ہماری اولین ترجیہات میں شامل ہے۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں جون 2021کے بعد اگر ریلوے حادثات ہوئے ہیں تو ان کی نوعیت، وجوہات اور مستقبل میں اسطرح کے حادثات سے بچنے کیلئے ریلوے کی طرف سے اٹھائے گئے اقداما ت اور 7جون 2021کو گھوٹکی ٹرین حادثہ کی انکوائری رپورٹ پر پاکستان ریلوے کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی اجلاس میں بتایا گیا کہ 7جون 2021سے اب تک 39ریلوے حادثات ہوئے ہیں۔ جن میں سے 21 مسافر بردار ٹرینوں، 8کراچی میں، 4لاہور میں 3ملتان ایک کوئٹہ اور ایک رالپنڈی جبکہ ایک سکھر میں ہوئے۔ حادثات سے بچاؤ کیلئے وزارت ریلوے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے جن میں سے عملے کی تربیت اور کورسز کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ پاکستان ریلوے کے اہلکار باقاعدگی سے ریلوے ٹریک کا معائنہ کرتے ہیں۔ سٹاف کی رہنمائی کیلئے ماہانہ بنیاد وں پر خصوصی ہدایات جاری کی جا تی ہیں اور تمام ریلوے کراسنگ کے پوائنٹس پر خصوصی توجہ کے ساتھ دیگر اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔ 7جون 2021 گھوٹکی ٹرین حادثہ کی انکوائری رپورٹ پر سیکرٹری ریلوے نے کمیٹی کو بتایا کہ انکوائری مکمل ہو چکی ہے جس میں 27 افسران کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 10سب انجینئرز کو ریگولر کرنے کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ ان ملازمین کو ایک سال کا کنٹریکٹ مزید دیا گیا ہے اور وزارت ریلوے اس معاملے کو تین سالہ کنٹریکٹ یا ریگولر کرنے پر غور کر رہی ہے۔ چیئرمین سینیٹ کی طرف سے بھیجے گئے معاملہ برائے زریکو کمپنی کی درخواست برائے سیلف ایکسپرینٹری کے معاملہ کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری ریلوے نے بتایا کہ فیصل آباد میں ریلوے زمین کو لیز پر دیا گیا تھا۔ ریلوے زمین کو 2002میں لیز پر دیا گیا۔جب بڈر کی جانب سے کام شروع کیا گیا تو ٹی ایم اے فیصل آباد کی جانب سے کام رکوا دیا گیا اور ریلوے واجبات ادا نہ کرنے کی وجہ سے ان کا کنٹریکٹ ریلوے نے ختم کر دیا۔ جس پر متعلقہ کمپنی نے ہائی کورٹ سے اسٹے آرڈر لے لیا۔ وزارت ریلوے اس معاملے پر قانونی طریقے سے حل نکالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

کمیٹی کے آج کے اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، سینیٹرز رانا محمود الحسن، سیف اللہ سرور خان نیازی، دوست محمد خان، ڈاکٹر زرقہ سہروردی تیمور، نصیب اللہ بازئی، دنیش کمار، وفاقی وزیر برائے ریلوے سینیٹر اعظم خان سواتی کے علاوہ سیکرٹری ریلوے اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لیا

سانحہ تیزگام بارے کیا کرنے جا رہے ہیں؟ آڈٹ رپورٹ کس کی عدالت پیش کی گئی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے

ن لیگ عورت مارچ کی حمایت کرے گی یا مخالفت،شاہد خاقان عباسی نے اعلان کر دیا

خلیل الرحمان قمر لاکھوں مولویوں سے آگے نکل گیا،خادم رضوی بھی بول پڑے، مزید کیا کہا؟

کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری، کراچی سرکلرریلوے کے لیے ہوں گی 40 کوچز تیار

پرائیوٹ کمپنی نے غریب ریل مسافروں پر مہنگائی کا بم گرا دیا

باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن ،شیخ رشید نے ریلوے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

شیخ رشید نے اپوزیشن جلسوں میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کر دیا

ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ

مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

مدرسہ ویڈیو سیکنڈل،مفتی عزیز الرحمان کے بیٹوں کی درخواست ضمانت پر ہوئی سماعت

@MumtaazAwan

Leave a reply