پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری

0
23

باغی ٹی وی :پی ایس ایل سکس کے دوسرے روز لاہور قلندرز کے خلاف پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری ہے۔

قلندرز کے باولرز نے میچ کے آغاز پر ہی زلمی بلے بازوں پر کاری وار کئے، شاہین شاہ آفریدی نے پہلی بال پر اوپنر امام الحق کو پویلین کی راہ دکھا دی، کیچ ڈنک نے پکڑا جبکہ زلمی کا مجموعی سکور صفر تھا۔ شعیب ملک کریز پر آئے اور 2 چوکے لگا کر قلندرز کا ادھار چکانے کی کوشش کی تاہم قلندرز کے حملے جاری رہے۔ کامران اکمل محض 5 رنز پر کیچ آوٹ ہوئے تو حیدر علی نے بھی ان کی پیروی کی، صفر سکور پر سلمان مرزا کا شکار بنے۔

اس سے پہلے کپتان پشاورزلمی وہاب ریاض نے کہا ہے کہ کوشش کریں گےاچھاٹوٹل دیں، لاہور قلندر کے کپتان کا کہنا ہے کہ پشاورزلمی کی ٹیم کو150رنزتک آوَٹ کرنےکی کوشش کریں گے،

Leave a reply