پشاور زلمی کے چیئرمین نے کیا وعدہ پورا، ریلیف فنڈ میں دیا ایک کروڑ،ماسک بھی کیے عطیہ

0
34

پشاور زلمی کے چیئرمین نے کیا وعدہ پورا، ریلیف فنڈ میں دیا ایک کروڑ،ماسک بھی کیے عطیہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کی ملاقات ہوئی ہے

ہائر پاکستان کی جانب سے 2 لاکھ ماسک وزیر اعظم عمرا ن خان کو پیش کئے گئے،زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا چیک وزیر اعظم کو پیش کر دیا گیا،

پشاور زلمی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے ایک چارٹر طیارہ میڈیکل آلات لے کر پاکستان پہنچے گا،وزیر اعظم عمران خان نے ہائر اور زلمی فاؤنڈیشن کی خدمت کے جذبے کی تعریف کی.

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وباء کیخلاف قومی مدافعت میں معاونت کیلئے "وزیراعظم کا کرونا ریلیف فنڈ-2020” قائم کردیا گیا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ سب اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ ان لوگوں کی دیکھ بھال ممکن ہوسکے جنہیں بندشوں (لاک ڈاؤن) نے افلاس کے کنارے لاکھڑا کیا ہے

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے قابل ٹیکس عطیات نیشنل بنک آف پاکستان کی کراچی میں قائم مرکزی شاخ میں موجود اکاؤنٹ نمبر: "786 786 4162” پر بجھوائیں۔ اکاؤنٹ کی مکمل تفصیلات اور عطیات کی منتقلی کے حوالے سے ہدایات درج ذیل لنک پر دستیاب ہیں؛

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کرونا ریلیف فنڈ میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تھا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ پوری امید اور یقین ہے کہ پاکستان کا ہر صاحب استطاعت مشکل گھڑی میں آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرے گا ، تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں ، تمام پاکستانیوں سے یہ بھی درخواست ہے کہ گھر میں رہیں اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں

Leave a reply