پشاور ایئر پورٹ پر پنجاب کی خاتون سے ساڑھے سات کلو منشیات برآمد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے پشاور ایئر پورٹ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے خاتون سے منشیات برآمد کر لی
اینٹی نارکوٹکس فوس نے پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایئر پورٹ سیکورٹی فورسز کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے خاتون شمیم ولد طارق مجید کے قبضے سے ساڑھے سات کلو ہیروئن برآمد کر لی ہے
اینٹی نارکوٹکس فورس نے خاتون کو گرفتار کر لیا ہے، خاتون فلائٹ نمبر کیو آر 601 سے دوحہ جا رہی تھی، دوران تلاشی ایئر پورٹ پر اس کے بیگ سے منشیات برآمد ہوئی جس پر اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحویل میں لے لیا، خاتون کا تعلق پنجاب کے شہر ملتان سے بتایا گیا ہے
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے