پشاورآ رہا ہوں، مبشرلقمان کا محمود خان کو چیلنج،کی صوبائی حکومت کی بڑی نااہلی بے نقاب

0
32

پشاورآ رہا ہوں، مبشرلقمان کا محمود خان کو چیلنج،کی صوبائی حکومت کی بڑی نااہلی بے نقاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ محمود خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں ہمت ہے تو بی آرٹی منصوبے پر سوالات کے جوابات دیں، میں پشاور آ رہا ہوں، بی آرٹی کی تاریخ پر تاریخ مل رہی ہے لیکن مکمل نہیں ہو رہا، یہ حکومت کی نااہلی اور پشاور کی عوام کے ساتھ ترقی کے نام پر گھناؤنا مذاق ہے.

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا کہ کچھ دن پہلے ایک ویڈیو وائرل ہوئی، شاید ٹی وی پر بھی کسی پر چلی، محمود خان بیٹھے اور اسکے ساتھ کچھ وزرا بیٹھے ہیں، وہ بڑی داد دے رہے کہ بڑا اچھا کام کیا،مبشر لقمان کے ساتھ یہ کیا، وہ کیا،تو لوگوں نے مجھے کہا کہ یہ تو پورا گینگ ہے، تمہاری تو بڑی ہمت ہے کہ تم ان کے سامنے کھڑے ہو، میں ان کے سامنے نہیں ہر پاکستان میں غلط کام کرنے والے کے ساتھ کھڑا ہوں،اور یہ ہمیں قیمت چکانا پڑتی ہے،یہ پہلی دفعہ نہیں ہوا کہ ہمارے اوپر مقدمے بنیں، فائرنگ ہو، نوکریوں سے نکلوایا جائے، ناجائز ہتھکنڈے استعمال کیے جائیں، اصل میں جب ایک صوبے کا وزیراعلیٰ غیر قانونی کام کی داد دے رہا ہوتا ہے تو وہ یہ کہہ رہا ہوتا ہے کہ بھیا جو کرنا ہے کر لو ، قانون گیا بھاڑ میں، قانون غریب لوگوں کے لئے ہے، ہمارے لئے نہیں.

عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے

دوسروں کی ویڈیو لیک کرنیوالی حریم شاہ کی ایسی "حقیقت” سامنے آئی کہ سب حیران رہ گئے

شیخ رشید نے نکاح متعہ کیا ہے، حریم شاہ کے انکشاف پر سب حیران

حریم شاہ کے الزامات، شیخ رشید نے کونسا قدم اٹھا لیا؟ سب حیران رہ گئے

شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی،حریم شاہ کو کال کر کے کیا کہا؟ ریکارڈنگ منظر عام پر

حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ محمود خان کے ساتھ مسئلہ کیا ہے محمود خان میرے جیسے اور دیگر صحافیوں کے خلاف کیوں ہیں،محمود خان آپ جو مرضی کریں ہم نے آپ کی کرپشن، نالائقی کو سامنے لانا ہے،ہم ایکسپوز کرتے رہیں گے، محمود خان اور شوکت یوسفزئی کو مجھ سے تکلیف کیا ہے وہ بتا دیتا ہوں، اس تکلیف کا نام ہے بی آر ٹی، گزشتہ حکومت نے جو کرنا تھا کر لیا، کوئی ان کی تعریف نہیں کر رہا،اب انکی حکومت کو بھی دو سال ہونے والے ہیں پہلے تو کم از کم تاریخیں دے دیتے تھے کہ چھ مہینے، سال، سوا سال میں مکمل ہو جائے گا اب تو تاریخ دینا بھی بند کر دی، میں محمود خان کو یاد کروا دوں کہ لاہور کی میٹرو بس گیارہ مہینے میں بنی، اور منصوبہ مکمل ہوا، اب محمود خان بتانا پسند کریں گے کہ ان کے بی آرٹی منصوبے کو کتنا عرصہ ہو گیا،انکی حکومت کی نااہلی اور نکمے پن کی تصویر بی آر ٹی بن چکی ہے، یہ 2017 میں منصوبہ شروع کیا گیا تھا اور اسے چھ مہینے میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی،لیکن ڈھائی سال گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہو سکا، لاگت بڑھ چکی ہے، یہ منصوبہ شروع دن سے ہی تاخیر شروع ہو چکی ہے.

حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

دوسروں کی ویڈیو لیک کرتے کرتے حریم شاہ کی اپنی ویڈیو لیک، تہلکہ مچ گیا

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں حکومت بدل گئی لیکن نہ بدلی تو وہاں کے عوام کی قسمت نہ بدلی، جن کے مقدر میں ترقی کے نام پر بی آر ٹی ڈالی گئی، اسکے لئے تاریخ پر تاریخ دی جاتی ہے، محمود خان کی نااہلی کی وجہ سے پشاور کے عوام کے لئے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے، یہ مذاق بن چکا ہے،حکومت کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے،یہ منصوبہ پہلے دن سے پی تنازعات کا شکار رہا، وقت گزر رہا ہے ، ایک کے بعد دوسرا نقص سامنے آ رہا ہے، کبھی پلوں کی اونچائی، کبھی بسوں کی چوڑائی، کبھی کوئی مسئلہ نظر آ جاتا ہے، یہ صوبائی حکومت کے ماتھے پر ایسا نشان ہے جو آسانی سے دھلنے والا نہیں

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

مبشر لقمان نے مزید کہا کہ میں ذاتی طور پر محمود خان کے خلاف نہیں ہوں، محمود خان کی ٹیم نے جب کہا کہ ہم کرپشن کی نشاندہی کریں گے تو انہیں وزارتوں سے ہٹا دیا گیا،الزام لگا کر ہٹایا گیا، تحریک انصاف میں پی ٹی آئی مراد سعید، عاطف خان، علی محمد ہیں، کرپشن کو سامنے لانے کا کہا گیا تو وزرا کی چھٹی کروا دی گئی،ایک ہوتی ہے کوتاہی اورر ایک بدقسمتی، صوبائی حکومت پر یہ دونوں آئے، ابھی بی آرٹی کے تکمیل کا کوئی پتہ نہیں، پشاور پائیکورٹ نے بی آر ٹی کے حوالہ سے فیصلہ پر سوال اٹھائے اور انکوائری کا حکم دیا، عدالت کی جانب سے سخت الفاظ کا استعمال کیا گیا، محمود خان چیف ایگزیکٹو ہیں، پھر انہوں نے تحقیقات رکوانے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ، وہ منصوبہ جو چھ ماہ میں مکمل ہونا تھا ڈھائی سال میں مکمل نہ ہو سکا، یہ ماتھے پر لگنے والے کلنک کا ذمہ دار کون ہے، کس کی غلطی ہے،منصوبے کا ڈیزائنر کون ہے، یہ کب مکمل ہونا ہے، یہ سوال محمود خان کا پیچھا نہیں چھوڑ سکتے،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ میں محمود خان کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ آئیں اور جواب دیں ،یا پھر ایک ویڈیو ہی جاری کر دیں ، یا ویڈیو بنوا لیں جو لیک ہو جائے، بی آر ٹی پشاور کے لئے صوبائی حکومت آٹھویں بار ڈیڈ لائن دے چکی ہے،جب حکومت بار بار ڈیڈ لائن دے اور مکمل نہ ہو تو اس سے حکومت کی اہلیت کا پتہ چلتا ہے، شوکت یوسفزئی اپریل میں مکمل ہونے کا بول رہے ہیں، وزیر ٹرانسپورٹ جون میں کہہ رہے ہیں، کس کی مانیں، ایشین ڈیولپمنٹ بنک کہہ رہا ہے کہ 2021 سے پہلے مکمل نہیں ہونا، اس کا ذمہ دار کون ہے، پشاور ہائیکورٹ نے حکم دیا تو سپریم کورٹ چلے گئے، عدالت عظمیٰ نے آپ کی درخواست پر انکوائری رکوا دی، لاہور میٹرو 29 ارب میں مکمل ہوئی، اسکا ٹریک 27 کلو میٹر ہے، بی آرٹی کا منصوبہ بھی اتنا ہی ہے، پھر یہ دعویٰ کیسے کہ لاہور میٹرو سے سستا پروجیکٹ ہے، میں شہباز شریف کے منصوبے کی تعریف نہیں کر رہا، اس میں کئی سوالیہ نشان ہیں، اس پر تحقیقات ہو چکی ہیں اور کوئی کرپشن مانتا ہی نہیں، تو پشاور میٹرو کی تحقیقات محمود خان کیوں نہیں ہونے دے رہے،کیوں رکارٹ بننا چاہ رہے ہیں، سامنے آئیں، سابقہ حکومت کے منصوبے پر تنقید ہوتی رہی لیکن اپنے منصوبے پر رکاوٹیں، احتساب کرنا ہے تو گھر سے کریں،میں آپ کے جواب کا انتظار کروں گا اور بہت جلد پشاور آ رہا ہوں اور عوام سے رائے لوں گا کہ عوام کیا کہتی ہے،

Leave a reply