پشاور: نامعلوم افراد کی پولیس موبائل پر فائرنگ ،ایس ایچ او شہید

0
74

پشاور میں تھانے جاتے ہوئے کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او شاہ شہید ہو گیا-

باغی ٹی وی :پولیس کےمطابق فائرنگ کا واقعہ چمکنی کے علاقے میں پیش آیا جہاں پولیس کی گاڑی پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ شاہ پور شکیل احمد شہید ہوگئے۔

رواں برس لاہور میں آٹھ پولیس مقابلے،11 ملزمان ہلاک،166 ملزمان گرفتار

پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او شکیل خان گھر سے تھانےکی طرف روانہ ہورہے تھے جہاں چمکنی کے علاقے میں واقعہ پیش آیا ہے ، سی سی پی او پشاوراعجاز خان کے مطابق ایس ایچ او گاڑی میں اکیلے تھے جبکہ حملہ آور ان کی گاڑی کا پیچھا کر رہے تھے۔

سی سی پی او کا کہنا ہے کہ حملہ آوورسفید رنگ کی گاڑی میں موجودتھے جنہوں نے کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ سے فائرنگ کر کے ایس ایچ او شکیل خان کو شہید کیا۔

پشاور پولیس کاکہنا ہےکہ واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں دہشتگردی کی روک تھام کے لیے پولیس نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے کراچی میں اولڈ سٹی ایریا کے ایس ایچ اوز نے پیدل گشت کرکے میگا فون پر اعلان کئے اور شہریوں سے کسی بھی مشکوک گاڑی، موٹرسائیکل یا پارسل دیکھ کر پولیس کو اطلاع دینے کی اپیل کی۔

دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیرصدارت سکیورٹی صورتحال پراجلاس ہوا جس میں کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے کہا کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ ایک اہلکارمسلح ہوگا ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ لازمی پہننے کی ہدایت کی۔

پولیس اہلکاراوردوست کو قتل کرنیوالا ملزم انٹرپول کے ذریعے گرفتار

Leave a reply