پٹرول بم کیخلاف احتجاج،پی پی سینیٹر سائیکل پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، ویڈیو وائرل

0
54

پٹرول بم کیخلاف احتجاج،پی پی سینیٹر سائیکل پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، ویڈیو وائرل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے

سینیٹ اجلاس میں اراکین کی آمد ہوئی ہے، گزشتہ شب حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا اب پٹرول کی قیمتیں ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں، اپوزیشن جماعتوں نے جہاں بیان دے کر احتجاج ریکارڈ کروایا ہے وہیں پی پی کے رکن نے بھی احتجاج ریکارڈ کروایا ہے اورپیٹرول قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرمند خان تنگی سائیکل پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اور کہا کہ رات کے اندھیرے میں پٹرول بم گرایا گیا، میں پارلیمنٹریرین ہوں ،میرے پاس پٹرول کی طاقت نہیں رہی، عوام حق کے لئے نکلیں، چینی کی قیمت 150 روپے،. گھی 450 روپے ہو گیا، یہ چور وزیراعظم ہے، سیلکٹڈ،کٹھ پتلی وزیراعظم ہے،

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے،قائد حزب اختلا ف یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ سیشن کا گزشتہ شام 7 بجے علم ہوا 3سینیٹرزکراچی چلے گئے تھے سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا صبح ملا ہے ،فیڈرل گورنمنٹ ہاوسنگ فاونڈیشن نے فیز ٹو میں رجسٹرڈ اراکین و رقم کی تفصیلات پیش کیں ،وزیرمکانات و تعمیرات نے جون 2017 ایوان میں پیش کیں،وزارت ہاؤسنگ نے بتایا کہ فیز ٹو کے 5کٹیگریز کیلئے 21ہزار876 درخواستیں موصول ہوئی،درخواست گزاروں سے 48کروڑ 55لاکھ 30 ہزار روپے جمع ہوچکے، مختلف کٹیگریز کے 8 درخواست گزاروں کو سیکٹر ایف 14اور15 کیلئے رضا مندی لیٹرز جاری کرچکے ،تمام ممبران کو باری کے مطابق آنے والے ا سکیموں میں پلاٹ الاٹ کیے جائیں گے،

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان ،سینیٹر روبینہ خالد اور سینیٹر بہرامند تنگی نے میڈیا ٹاک کی ہے،پیپلزپارٹی نے پارلیمان کے اندر پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آج سینیٹر بہرامند تنگی سائیکل پر پارلیمان آئے ہیں، سینیٹ کے آنے والے اجلاس میں بھی شدید احتجاج ہوگا،احتجاج کا ہمیں جواب دیا جانا چاہئے، وزیراعظم کا رلییف پیکج عوام کے ساتھ مذاق ہے،آپ آئی ایم ایف کے غلام بن کر رہ گئے ہیںحکومت نے ماضی میں جو کشکول توڑنے کے دعوے کیئے اب انکی وہ کلپیں چلائیں،موجودہ حکومت دنیا کی مقروض حکومت ہے،اسکینڈلز میں ملوث مافیہ کی حکومت نے کیا تحقیقات کی ہیں؟ نئے پاکستان کو کون زندہ رہ سکتا ہے؟ لوگ اب یوٹلٹی بلز ادا نہیں کر سکتے، حکومت سمجھتی ہے کہ یہ جوابدہی سے بالا ہے،

واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اس وقت پٹرول کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، اس سے قبل پٹرول کبھی اتنا مہنگا نہیں ہوا تھا، وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں قوم کو بتایا تھا کہ پٹرول مزید مہنگا کرنا پڑے گا اور وہی ہوا دو روز بعد ہی پٹرول کی قیمتیں بڑھا دی گئیں، وزارت خزانہ کی جانب سے رات گئے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے تین پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 145 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے 14پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہےجبکہ مٹی کے تیل کی قیمت چھ روپے27 پیسے اضافے سے 116 روپے53 پیسے ہوگئی ہےلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں پانچ روپے72پیسے اضافہ کردیا گیا ہے لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت114روپےسات پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

میرے پاکستانیو….رات کے اندھیرے میں پٹرول بم گرا دیا گیا،ریٹ‌ ڈالر کے قریب پہنچ گیا

https://baaghitv.com/agar-tax-letay-to-petrol-ki-qimaat-180-honi-thi-wzart-khazana/

Leave a reply