پٹرول کی قیمت کتنی کم ہو رہی ہے، جان کرہر پاکستانی خوش ہو جائے

0
32

حکومت کی جانب سے عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے. دو ماہ مسلسل پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد اب پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بجٹ کے بعد حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے،اس ماہ پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر کم ہونے کا امکان ہے کیونکہ دو ہفتوں کے دوران عالمی منڈی میں تیل 11 ڈالر فی بیرل سستا ہوا ہے،دو ہفتوں کے دوران برطانوی خام تیل 11 ڈالر کمی کے بعد 70 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 8 ڈالر کمی کے بعد 51 ڈالر فی بیرل میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت اسی طرح کم ہوتی رہی تو آنے والے ماہ عوام کو خوشخبری ملے گی، پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے تک کمی ہو سکتی ہے. پٹرول کی قیمت کم ہونے سے پاکستان کی غریب عوام کو ریلیف ملے گا اور اپوزیشن کی جانب سے بھی احتجاج کی بجائے خاموشی ہو گی

Leave a reply