پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پٹرول کی قیمت 7 روپے فی لیٹر جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 10 روپے فی لیٹر بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اضافے کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر سے ہو گا۔یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے سے 8 روپے تک کا اضافہ کیا گیا تھا۔

پہلے ہی ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 1.21 فیصد اضافے کے ساتھ 12.94 فیصد ہو چکی ہے-

واضح رہے کہ آج انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہونے کے بعد روپے کی قدر مزید گر گئی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کے پہلے کاروباری روز ہی انٹر بینک میں ڈالر 21 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 170.53 سے بڑھ کر 170.74 روپے پر پہنچ گیا۔

جبکہ آج 100 انڈیکس 6 ماہ کی کم ترین سطح پر بند ہوا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 647 پوائنٹس کمی سے 43829 پر بند ہوا کاروباری دن میں 100 انڈیکس 821 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا 100 انڈیکس کی آج کم ترین سطح 43720 رہی جبکہ بازار میں آج 22 کروڑ 65 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب 27 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 108 ارب روپے کم ہوئی ہے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ہزار 6 سو 78 ارب روپے ہے۔

Comments are closed.