کراچی:پیٹرول پمپس مالکان نے ہڑتال دو دن کیلئے مؤخر کردی ہے۔
باغی ٹی وی : وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کے پیٹرول پمپس مالکان سے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے مذاکرات کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دو دن بعد پھر مذاکرات کا امکان ہے۔
اس بات کا اعلان کراچی میں وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک اورپاکستان پیٹرولیم ڈیلر کےچیئر مین عبدالسمیع نے مشترکہ نیوز کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئےکیا وزیر مملکت نے کہا کہ ہم نے پیٹرولیم ڈیلر ز کے مسائل کے حل کمیٹی بنادی گئی ہے اور مذاکرات کادوبارہ آغاز پیر کو ہوگا ہم جو بھی فیصلہ کریں گے وہ عوام اور پیٹرول ڈیلزر کے مفاد میں ہوگا ، ہم چاہتےہیں کہ پیٹرولیم سے منسلک ڈیلرز اس کام میں بڑھیں اور مزید پیٹرول پمپس کھولے ۔۔
کراچی میں ایک اورلڑکی کے ساتھ دن دیہاڑے نازیبا حرکت
کانفرنس سے خطاب کرتے پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے چیئر مین عبدالسمیع خان نے کہاکہ ہمارے ساتھ معاہدہ ہوا ہے جس کےتحت 48 گھنٹوں میں حکومت فیصلہ کرئےگی اور مسئلے کا حل نکل آئے گا ہم وزیر مملکت مصدق ملک کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے مطالبات کو غور سے سنا اور حل کی یقین دہانی کرائی۔
دوست ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری کے حصول کیلئے منصوبوں کی منظوری
واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 22 جولائی سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ تحفظات پر وزیر پیٹرولیم کو آگاہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا، حکومت نے منافع کی شرح 2 اعشاریہ 40 رکھی جو منظور نہیں ہے ایرانی اور اسمگل شدہ پیٹرول سے ہماری سیل 30 فیصد گر گئی ہے، تحفظات دور ہونے تک پیٹرول کی فراہمی کو بند رکھا جائے گا جس کے بعد وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک پیٹرولیم ڈیلرز سے مذاکرات کیلئے کراچی آئے تھے۔