پیٹرول پمپس اور سی این جی ا سٹیشنز پر صفائی کیلئے اوگرا نے ہدایات جاری کردیں

0
31

پیٹرول پمپس اور سی این جی ا سٹیشنز پر صفائی کیلئے اوگرا نے ہدایات جاری کردیں

باغی ٹی وی : اوگرا نے پیٹرول پمپس اور سی این جی ا سٹیشنز پر صفائی کیلئے ہدایات جاری کر دیں،نوٹس میں کہاگیا ہے کہ پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز صفائی کے انتظامات بہتر بنائیں،ا سٹیشنز پرصارفین کو واش رومز کی بہترین سہولیات یقینی بنائی جائیں،کلین اینڈگرین اقدامات پر من و عن عملدرآمد کیا جائے،

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ موٹر وے اور سیاحتی مقامات کے اطراف اسٹیشنز فوری عملدرآمد یقینی بنائیں،کلین اینڈ گرین اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے چیف سیکریٹریز کو بھی ایڈ وائزری جاری کردی گئی .صوبائی حکومتیں اسٹیشنز پر صفائی انتظامات کو بہتر بنانے اور عملدرآمد میں تعاوَن کریں،

Leave a reply