آٹا،پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود بیکری اشیاء کی قیمتیں زیادہ
قصور
بیکری اشیاء کی قیمتوں میں باوجود پنجاب گورنمنٹ کے حکم کے، قیمتیں کم نا ہو سکیں،لوگ امر مجبوری مہنگی اشیاء خریدنے پر مجبور
تفصیلات کے مطابق پنجاب گورنمنٹ نے روٹی و آٹا کیساتھ دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا اور باقاعدہ نرخ نامے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا تھا
جن میں بیکری کی اشیاء بھی شامل ہیں تاہم یہ حکم نامہ اور نرخنامہ بےسود رہا
بیکری اشیاء کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی حسب روایت لوکل مال کی قیمتوں میں کچھ کمی ہو گئی کیونکہ وہ بیچارے عام اور غریب لوگ ہیں جو کہ گلی محلوں میں چھوٹے پیمانے پر اپنا چھوٹا سا کاروبار کرتے ہیں اور اپنے بیوی ںچوں کا پیٹ پالتے ہیں
تاہم نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں نے اپنی قیمتیں بلکل کم نہیں کیں جس کے باعث شہری امر مجبوری مہنگی اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں
واضع رہے کہ نارمل سائز بیکری بن کی قیمت جو کہ پہلے 40 روپیہ تھی اس کی قیمت 20 روپیہ مقرر کی گئی تھی اسی طرح فور پیس ڈبل روٹی کی قیمت جو کہ 40 روپیہ تھی اس کی قیمت 25 روپیہ مقرر کی گئی تھی مگر نیشنل و ملٹی نیشنل کمپنیوں نے قیمتیں ہرگز کم نہیں کیں بس دکھلاوے کے طور پر چند ایک اشیاء کی قیمتیں دو چار روپیہ کم کی ہیں باقی اشیاء کی قیمتوں کو پہلے کی طرح برقرار رکھا ہے جس پر عوام میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے کیونکہ آٹا و پیٹرول کی قیمتوں میں نمایا کمی واقع ہوئی ہے
شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب ،پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پرائس کنٹرول مینجمنٹ اتھارٹی سے ان کمپنیوں کے خلاف کاروائی کرنے اور قیمتوں میں کمی کروانے کا مطالبہ کیا ہے