ضلعی انتظامیہ کی پیٹرول پمپ مالکان کو وارننگ

قصور
پیٹرول کی قلت پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ گئی پیٹرول پمپ مالکان کو وارننگ
تفصیلات کے مطابق اسٹنٹ کمشنر پتوکی نے رات گئے تحصیل پتوکی کے مختلف پیڑول پمپس پر چھاپے مارے اور گراں فروشی پر ایکشن لیا
اسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر نے تحصیل پتوکی کے مختلف پٹرول پمپس خود چیک کئے اور پیڑول پمپس پر ڈیزل اور پیڑول کے سٹاک کو بھی چیک کیا اور مالکان کو وارننگ دی کہ اگر سٹاک کی موجودگی میں سپلائی کو بند کیا گیا تو پٹرول پمپ سیل کیا جائے گا نیز پٹرول اور ڈیزل کے ریٹس کا اطلاق اوگرا کے مقرر کردہ ریٹس کے مطابق کیا جائے ورنہ سخت قانونی کاروائی کی جائے گی

Leave a reply