پیٹرولنگ پولیس کی جانب سے اہم کام کا آغاز

0
33

قصور
پٹرولنگ پولیس کی جانب سے موسم بہار کی آمد پر شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا
ماحول دوستی ہی دراصل انسان دوستی ہے
غیاث الدین ڈی ایس پی پٹرولنگ قصور
تفصیلات کے مطابق موسم بہار کی متوقع آمد پر پٹرولنگ پولیس قصور کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے فوکل پرسن معروف احمد سب انسپکٹر کے مطابق ایس پی پٹرولنگ میڈم شائستہ ندیم کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی پٹرولنگ غیاث الدین کی زیرنگرانی ضلع قصور کی تمام پٹرولنگ پوسٹوں پر اور ان کے بیٹ ایریاز میں گرین بیلٹ اور سڑکوں کے کنارے بھرپور شجرکاری کی جائے گی اور اس حوالے سے محکمہ جنگلات کے ساتھ مل کر پوسٹوں کے گردونواح کو سرسبز و شاداب بنایا جائے گا اور ہر پٹرولنگ اہلکار اور افسر کم از کم پانچ پانچ پودے لگائے گا اور ان کی نگہداشت کا خیال رکھے گا اس موقع پر ڈی ایس پی پٹرولنگ محمد غیاث الدین نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا اور صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شجرکاری ماحول دوستی کی علامت ہے جو دراصل انسان دوستی ہے کیونکہ شجرکاری سے انسان کی فلاح و بہبود منسلک ہے اور اس سے مجموعی طور پر پوری انسانیت کو فائدہ پہنچتا ہے اس لیے ہمارا فرض ہے کہ انفرادی اور اجتماعی طور پر شجرکاری مہم کا حصہ بنیں

Leave a reply