پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کیخلاف درخواست پر جواب طلب

0
92
lahore highcourt

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کیخلاف درخواست پر جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت، اوگرا سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا ،عدالت نے استفسار کیا کہ کس قانون اور طریقہ کار کے تحت پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے؟ لاہور ہائیکورٹ نے فریقین سے 22 نومبر کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی سماعت کی ،درخواست میں عدالت نے استدعا کی کہ عدالت پاکستان میں قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار پیش کرنے کا حکم دے،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ باربار قیمتیں بڑھ رہی ہیں جن کا کوئی جواز نہیں ،وفاقی اداروں سے پوچھا جائے قیمتوں میں کس طرح اضافہ کیا جارہا ہے

دوسری جانب ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں اکتوبر 2018 کے بعد تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، فی بیرل قیمت 85 ڈالر تک بڑھ گئی ، عالمی منڈیوں میں تیل کی طلب میں اضافہ اور رسد کے مسائل کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان ہے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کے تناظر میں حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے پٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس میں کمی کے اقدامات کررہی ہے

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں 10.49 روپے اور ڈیزل میں 12.44 روپے کا تاریخی اضافہ قابل تشویش ہے، تباہی سرکار نے 3 سال میں پیٹرول کی قیمتوں میں 42 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے،کیا حکومت کو اندازہ بھی ہے کہ اس کے عوام پر کیا اثرات پڑے گے؟ اوگرا نے حکومت کو پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی، کیا 10.49 روپے بڑھانے کی سفارش آئی ایم ایف سے آئی تھی؟ ماضی میں کہتے تھے قیمتوں میں اضافہ ہو تو سمجھو حکمران چور ہیں، اب تاریخی اضافے کا بھی دفاع کرتے ہیں، پی ٹی آئی ایم ایف کے منی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں،

ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا گیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن عمران خان نے جاری کیا،صرف پیٹرول نہیں، بجلی گیس آٹا چینی دوائی دودھ تیل سب مزید مہنگا ہوگیا

پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،اپوزیشن کا ایوان میں بھر پور احتجاج کا فیصلہ

عمران خان قیمتوں میں اضافہ پڑھتا جا شرماتا جا ، خواجہ آصف

‏یادِ ٹویٹر عذاب ہے یارب ،چھین لے مجھ سے فون مرا ،رضا رومی کا خان کی دو سال قبل کی گئی ٹویٹ پر طنز

مافیا حکومت میں موجود ہے جس نے قیمتوں میں اضافے کا حکومت سے فیصلہ کرایا،رانا ثناء اللہ

‏کچھ دن پہلے پٹرول سستا ھونے پر ذلیل ھو رھا تھا اب مہنگا ھونے پر ذلیل ھو گا، مشاہد اللہ خان

پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل

‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا

وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت

Leave a reply