پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، اپوزیشن کا شدید احتجاج

0
44

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن جماعتوں نے بھر پور احتجاج کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا

 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے کاواک آوٹ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز ،جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق، حمزہ شہباز نے احتجاج کیا ہے اور قیمتیں واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے.

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ نے تو پٹرول 46 روپے لٹر کرنا تھا، اب فی لٹر پر لوٹ کا مال کس کی جیب میں جا رہا ہے ؟ آپ نے قوم کی روٹی، روزگار چھین لیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ، ہائیکورٹ میں درخواست دائر

جماعت اسلامی کے امری سینیٹر سراج الحق نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے.

ایک اور سابق وزیراعظم عید کرے گا جیل میں

آمدفن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار حمزہ شہباز نے بھی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا کہ روٹی سستی کرنے کا کہہ کر پٹرول مہنگا کر دیا جاتا ہے، پٹرول مہنگا ہونے سے روٹی سستی نہیں بلکہ مہنگی ہو گی

سنجرانی ایوان چلائیں گے یا گھر جائیں گے، فیصلہ ہو گا آج

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر مہنگائی کی چکی میں پسی عوام میں سخت تشویش اور بے چینی کی لہر دوڑ‌ گئی ہے

Leave a reply