پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی گئی۔ قرارداد رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے جمع کروائی۔ پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ظالمانہ اقدام ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا کوئی جواز نہیں، عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، گزشتہ کئی روز سے ملک بھرمیں عوام کو پٹرول کی قلت کا سامنا رہا، اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو واپس لیا جائے، اعلیٰ عدلیہ اس اضافہ کے خلاف سوموٹو لے اور تحقیقاتی کمیشن بنا کر حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 25 روپے یکمشت قیمتوں میں اضافہ کر دیا، اپوزیشن سمیت عوام پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر سراپا احتجاج ہے،لیکن تحریک انصاف صفائیاں دے رہی ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد قیمتوں … پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں