پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا
لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے اقدام کوچیلنج کردیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، وفاقی وزارت پیٹرولیم اور اوگرا کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بےپناہ کمی ہوئی ہے ، عالمی منڈی کےتناسب سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافہ کردیا گیا، ملک میں قیمتیں کم نہ کرنے سے مہنگائی ناقابل برداشت ہوچکی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ استحصال اور آئین کے منافی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں
امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے، عدالت عالمی منڈی کے تناسب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے احکامات صادر کرے۔ واضح رہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے کرایوں میں 10 فیصد تک اضافہ کردیا ہے جبکہ شہر میں چلنے والی پرائیویٹ ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں بھی20سے 30فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔
جبکہ کراچی میں بھی ٹرانسپورٹرز نے کرایہ بڑھانا شروع کر دیا جبکہ اندرون سندھ جانے والی گاڑیوں کے مالکان نے بھی کرائے بڑھا دیئے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کے طوفان کا خدشہ ‘مہنگائی کا سونامی عوام کی قوت خرید کو بہا لے گیا‘ عوام کی چیخیں نکل گئیں ‘ سبزیاں فروٹ آٹا چینی دالیں اشیا خودنوش تعمیراتی سامان اسپیئرپارٹس ‘کاسمیٹکس اورمارکیٹ میں تمام اشیاءکی قیمتوں میں کمر توڑ اضافہ ہوگیا۔
ترجمان کے مطابق آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرزفیڈریشن کے اجلاس میں کہا گیا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے ٹرانسپورٹ سسٹم تباہ کردیا ہے۔ ترجمان کے مطابق لاہور سے راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے کرائے میں 100 روپے اضافہ کیا گیا جبکہ لاہور سے گوجرانوالہ 50، پشاور اور صادق آباد کیلئے کرائے میں 200 روپے جبکہ لاہور سے کراچی کے لیے کرائے میں 600 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔