پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،مہنگائی کی نئی لہر

0
31

قصور
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ہی دکانداروں نے کرایہ کی مد میں خود ساختہ مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا،کل سے مہنگائی کی نئی لہر شروع ہو چکی ہے جس سے غریب کا جینا محال ہو گیا،ضلعی و تحصیل انتظامیہ فوٹو سیشن تک محدود

تفصیلات کے مطابق کل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بڑھنے ہے ساتھ ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے اعلان کے ساتھ ہی دکانداروں نے اشیاء کے اوپر آنے والے کرایہ کی مد میں خودساختہ طور پر بڑھا دی ہیں حتی کہ آج قصور کی سبزی منڈی میں بے قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے کو ملا
تاجروں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے کرایے بڑھ گئے ہیں جس کے باعث چیزیں مہنگی بیچنا ہماری مجبوری بن جبکہ خودساختہ مہنگائی پر ضلعی و تحصیل انتظامیہ آنکھیں بند کئے سو رہی ہے اور فوٹو سیشن تک ہی محدود ہے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے مہنگائی کی لہر کے ساتھ ساتھ جرائم میں بھی اضافہ ہو گا
موجودہ دور حکومت میں کرائم میں حد درجہ اضافہ ہو گیا ہے جس کی خالصتاً وجہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے

Leave a reply