پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،کیا مہنگائی بھی کم ہو گی

قصور
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ،کیا مہنگائی بھی کم ہو گی، مہنگائی سے متاثرہ عوام کا سوال
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج رات سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی
پیٹرول کی قیمت میں 12 روپیہ اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپیہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کا اطلاق آج رات باراں بجے سے ہو گا
مہنگائی سے متاثرہ عوام کا اربابِ اختیار سے سوال ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نام پہ بڑھائی جانے والی مہنگائی اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہونے سے نیچے آئی گی کہ نہیں؟
جب بھی کوئی چیز مہنگی ہوتی ہے تو یہی بہانہ کیا جاتا ہے کہ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کرائے بہت زیادہ ہو گئے ہیں جس کے باعث مہنگائی کرنی پڑتی ہے
لوگ پوچھتے ہیں کیا اب کرائے کم ہونگے کہ صرف مہنگائی کرنا ہی گورنمنٹ کا کام ہے؟