پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

0
26

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل جو آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لئے گئے ہوئے ہیں انکا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف حکام سے میری ملاقات ہوئی ہے، آئی ایم ایف حکام چاہتے ہیں کہ پٹرول پر دی جانے والی سبسڈی ختم کر دی جائے،ہم بھی متفق ہیں کہ ایسی سبسڈیز کے ان حالات میں متحمل نہیں رہ سکتے جو دی جا رہی ہیں، اس سبسڈی کو کم کرنا پڑے گا فیول سبسڈی دے کر عمران خان نے آنے والوں کے لئے جال بچھایا۔غریب افراد کے لیے بعض طرح کی سبسڈی برقراررکھنا چاہتے ہیں، پاکستان میں سبسڈی سے زیادہ تر ایلیٹ کلاس کو فائدہ ہوتا ہے۔

دوسری جانب واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا چاہتے ہیں ایک سال کے اندر انتخابات کی طرف جائیں گے تیل کی عالمی قیمتوں نے ہمارے لئے مشکلات پیدا کی ہیں پاکستانی معیشت کو درآمدات سے برآمدات کی جانب لے کر جانا چاہتے ہیں کوشش ہے کہ ریزرو میں 50 فیصد تک اضافہ ہو پاکستان میں معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہیں

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

‏کچھ دن پہلے پٹرول سستا ھونے پر ذلیل ھو رھا تھا اب مہنگا ھونے پر ذلیل ھو گا، مشاہد اللہ خان

پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل

‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا

وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت

Leave a reply