پی ایف یو جے نے صحافیوں کے خلاف بل پر دھرنے کا اعلان کردیا
باغی ٹی وی : پی ایف یو جے نے صحافیوں کے خلاف بل پر دھرنے کا اعلان کردیا
سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا عظیم نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی سے صحافیوں کے خلاف بل کی منظوری سیاہ ترین دور سے بھی بدتر بات ہے .انہوں نے صحافی برادری کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک ہو جاو اور مل کر آواز بلند کرو .
[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”380335″ /]
رانا عظیم کا کہنا تھا کہ اسی میں ہم سب کی بقا ہے آزادی صحافت کی اس جنگ میں ہم سب نے مل کر یہ بتانا ہے کہ ہم ایک ہیں اور ایسے کسی قانون کو نہیں مانتے جو صحافی بھائیوں اور آزادی صحافت کے خلاف ہو اس ضمن میں ہم نے 2 جولائی کو 3 بجے گورنر ہاوس کے باہر احتجاجی دھرنا رکھا ہے تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ وہ تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس دھرنا میں شرکت کریں اسی طرح 5 جولائی کو لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر اور پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کیئے جائیں گے صحافیوں کے خلاف بل کی واپسی تک احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا آیئے اپنے حقوق کی جنگ کیلئے ایک ہو جائیں اور اس مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں
سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے
رانا محمد عظیم