پی ایچ اے نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے شجر کاری کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

0
25

باغی ٹی وی : پی ایچ اے نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے شجر کاری کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید شفقت رضانے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے 22فروری سے بھر پور شجر کاری کریں گے۔ بی سی جی چوک تا بہاولپور بائی پاس290 سے زائد و تیار درختوں کی شجر کاری کر رہے ہیں جن میںایلسٹونیا اور ٹرمینلیا قابل ذکر ہے۔ اس سلسلے میں گرین بیلٹ پر تیاریوں کا آغاز کر دیا گیاہے۔ تیا درختوں کی شجر کاری سے ماحول میں خو شگوار تبدیلی آئے گی۔

اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار چیئر مین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ کے ہمراہ بی سی جی چوک تا بہاولپور بائی پاس گرین بیلٹ دور کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر چوہدری غلام نبی بھی اس موقع پر موجو د تھے ۔سید شفقت رضا نے مزید کہا کہ پی ایچ اے نے شہر بھر تیار درختوں کی شجر کاری کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ جس میں ضلعی ابتظامیہ کا بھر پور تعاون حاصل ہے۔

اس سلسلے کو مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر چیئر مین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ بارہ فٹ سے زائد درختوں کی شجر کاری سے ان کی بقا اور نشو نما یقینی ہو گی۔ بارہ فٹ سے زائد بڑے سایہ دار درختوں کی شجر کاری کا سلسلہ مستقل میں بھی جاری رکھے گے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ موجودہ انتظامیہ کا بے حد مشکور ہوں کہ وہ کلین اینڈ گرین مہم میں سنجیدگی سے بڑھ چڑھ کر تعاون کر رہے ہیں۔اس سلسلے کو مستقبل میں بھی جاری رکھے گے۔

شعبہ تعلقات عامہ

Leave a reply