فلسطینیوں‌ پر اسرائیلی مظالم بے نقاب کرنے کیلئے یورپ میں سوشل میڈیا مہم شروع

0
7

غاصب اسرائیل کی طرف سے نہتے فلسطینیوں‌ کے خلاف بھیانک جرائم اور نسل پرستانہ واقعات بے نقاب کرنے کیلئے انسانی حقوق کارکنان نے یورپ کے مختلف ممالک میں‌ایک نئی ابلاغی مہم شروع کی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق یورپی ممالک میں یہ مہم سوشل میڈیا پر شروع کی گئی ہے. اس مہم کا مقصد فلسطین پر صیہونی ریاست اسرائیل کے قیام کے 71 برس مکمل ہونے پر نہتے فلسطینی مسلمانوں‌ پر ڈھائے جانے والے وحشیانہ مظالم اور ظلم ودہشت گردی کے خلاف شروع کی گئی ہے. اس مہم میں‌ فلسطینی انسانی حقوق کارکنان بڑی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں.

انسانی حقوق کارکنان کا کہنا ہے کہ یہ مہم ایک ماہ تک جاری رکھی جائے گی. اس مہم کے دوران اسرائیلی مظالم اور دہشت گردی سے متعلق تصاویراور دیگر مواد سوشل میڈیا پر شیئر کیا جائے گا. اسی طرح یورپی پارلیمنٹ ، سول سوسائیٹی اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں‌ تک فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں پیغام پہنچائے جائیں گے.

Leave a reply