fbpx

پھالیہ، ہیلی کاپٹر سے ملکی و غیر ملکی کرنسی کے نوٹ نچھاور،مگرقانون حرکت میں نہ آسکا

پھالیہ:پھالیہ، ہیلی کاپٹر سے ملکی و غیر ملکی کرنسی کے نوٹ نچھاور،مگرقانون حرکت میں نہ آسکا ،اطلاعات کے مطابق معاشرے میں کہیں لوگ ایک وقت کی روٹی کوترس رہےہیں تو کہیں دوسری طرف لوگ اس پیسے کا اس قدرضیاع اوراس کے غیرقانونی استعمال کررہےہیں کہ قانون بھی اپنی بے بسی پرشرما گیا ہے

ذرائع کے مطابق دولت پرتکبر اورپھراس دولت کا جس قدرغلط استعمال آج پھالیہ میں دیکھا گیا شاید اس سے پہلے پھالیہ کی تاریخ میں ایسا کوئی واقعہ رونما نہ ہوا ہو

اطلاعات ہیں کہ آج ایک شادی کی تقریب میں ہیلی کاپٹر سے ملکی و غیر ملکی کرنسی کے نوٹ نچھاور کیے گئے، یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ ہیلی کاپٹر سے آنے والی بارات کا پھالیہ جم خانہ پہنچنے پر شاندار استقبال بھی کیا گیا

دولہا بارات گجرات کے علاقہ منگوال غربی سے پھالیہ لے کر پہنچا ، یہ بھی سننے میں‌ آیا ہے کہ دلہاکسی وڈیرے کا صاحبزادہ ہے شاید اسی وجہ سے قانون بھی حرکت میں نہ آسکا اورپھرسوشل میڈیا پر قانونی کی بے بسی پرنوحہ بھی جاری ہے